Islamic Library

Welcome

 

Assalamu Alaikum!

Welcome to the Digital Library of Nasr Online Islamic Academy. 📚

Here, you will find a treasure of authentic Islamic resources, including:

  • 📖 Islamic Books (Noorani Qaida & more)

  • 🎥 Video Lectures

  • 🎧 Audio Quran

  • 🤲 Masnoon Duas

👆  How to Browse: Please click on the tabs above (like “Islamic Books” or “Video Lectures”) to open the section you wish to view.

Morning Dua

صبح کی دعا

اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ

ترجمہ:اے اللہ! تیری ہی قدرت سے ہم نے صبح کی اور تیری ہی قدرت سے ہم نے شام کی، تیری ہی قدرت سے ہم جیتے ہیں اور مرتے ہیں اور تیری ہی طرف ہمیں لوٹ کر جانا ہے۔

Translation: O Allah, by You we enter the morning and by You we enter the evening, by You we live and by You we die, and to You is the final return.

Sunrise Dua

سورج نکلنے کی دعا

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَقَالَنَا يَوْمَنَا هَذَا وَلَمْ يُهْلِكْنَا بِذُنُوبِنَا

 

ترجمہ:سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے آج ہمیں معاف رکھا اور گناہوں کے سبب ہمیں ہلاک نہ فرمایا۔

Translation: All praise is for Allah who has forgiven us today and did not destroy us because of our sins.

Evening Dua

شام کی دعا

اَللّٰهُمَّ بِكَ اَمْسَيْنَا، وَبِكَ اَصْبَحْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوْتُ، وَاِلَيْكَ النُّشُوْرُ

 

ترجمہ:اے اللہ! ہم تیری ہی قدرت سے شام کے وقت میں داخل ہوئے اور تیری ہی قدرت سے صبح کے وقت میں داخل ہوئے اور تیری ہی قدرت سے جیتے اور مرتے ہیں اور مرنے کے بعد اٹھ کر تیری ہی طرف جانا ہے۔

Translation: O Allah, by You we enter the evening and by You we enter the morning, by You we live and by You we die, and to You is the resurrection.

Protection Dua

حفاظت کی دعا

بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

 

ترجمہ:اللہ کے نام سے (شروع) جس کے نام کے ساتھ زمین اور آسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں دے سکتی، اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Translation: In the Name of Allah, with whose Name nothing on earth or in the heaven can cause harm, and He is the All-Hearing, the All-Knowing.

Sleeping Dua

سونے کی دعا

اَللّٰهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا۔

 

ترجمہ:اے اللہ! میں تیرا نام لے کر ہی مرتا ہوں اور جیتا ہوں۔

Translation: O Allah, with Your name I die and I live

Waking Up Dua

سو کر اٹھنے کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ۔

 

ترجمہ:سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے ہمیں موت دے کر زندگی بخشی اور ہم کو اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔

Translation: All praise is for Allah Who gave us life after having taken it from us and unto Him is the resurrection.

Entering Toilet Dua

بیت الخلاء جانے کی دعا

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ ۔

 

ترجمہ:اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے (چاہے وہ) مرد ہوں یا عورت۔

Translation: O Allah, I seek protection in You from the male and female unclean spirits.

Leaving Toilet Dua

بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَذْهَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَافَانِیْ ۔

 

ترجمہ:سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں جس نے مجھ سے ایذا دینے والی چیز دور کی اور مجھے چین (عافیت) دیا۔

Translation: All praise is due to Allah who removed harm from me and granted me relief.

Wudu (Ablution) Dua

وضو شروع کرنے کی دعا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 

ترجمہ:شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

Translation: In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful.

Dua After Wudu (Ablution)

وضو کے بعد کی دعا

أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ. اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِىْ مِنَ التَّوَّابِيْنَ وَاجْعَلْنِىْ مِنَ الْمُتَطَهِّرِيْنَ ۔

 

ترجمہ:میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اے اللہ! تو مجھے خوب زیادہ توبہ کرنے والوں میں اور خوب زیادہ پاکی حاصل کرنے والوں میں شامل فرمادے۔

Translation: I testify that there is no god but Allah, He is One, having no partner, and I testify that Muhammad (SAW) is His slave and Messenger. O Allah, make me among those who repent and make me among those who purify themselves.

Dua Entering Mosque

مسجد میں داخل ہونے کی دعا

اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ

 

ترجمہ:اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔

Translation: O Allah, open for me the doors of Your mercy.

Dua Leaving Mosque

مسجد سے نکلنے کی دعا

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ۔

 

ترجمہ:اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔

Translation: O Allah, I ask You for Your bounty.

Dua Sitting in Mosque

مسجد میں بیٹھنے کی دعا

سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَ اللهُ اَكْبَرُ

اللہ پاک ہے اور سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔

Translation: Glory be to Allah, and all praise is for Allah, and there is no god but Allah, and Allah is the Greatest.

Reply to Adhan

اذان کا جواب

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ

نوٹ:(موذن کے کلمات دہرائیں، مگر “حی علی الصلوۃ” اور “حی علی الفلاح” کے جواب میں یہ پڑھیں)
    ترجمہ:
گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ ہی کی توفیق سے ہے۔

Note: (Repeat after the Muazzin, but for “Hayya ‘alas-Salah” and “Hayya ‘alal-Falah”, say)
Translation: There is no might nor power except with Allah.

Dua After Adhan

اذان کے بعد کی دعا

اَللّٰهُمَّ رَبَّ هٰذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلٰوةِ الْقَائِمَةِ اٰتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيْلَةَ وَالْفَضِيْلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا الَّذِيْ وَعَدْتَّهُ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ

ترجمہ:اے اللہ! اس پوری پکار اور قائم ہونے والی نماز کے رب، محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما، اور ان کو اس “مقام محمود” پر پہنچا جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے، بیشک تو وعدہ خلاف نہیں کرتا۔

Translation: O Allah, Lord of this perfect call and established prayer, grant Muhammad (SAW) the Wasilah and distinction, and raise him to the Maqam Mahmud which You have promised him. Indeed, You do not break Your promise.

Dua After Fard Prayer

فرض نماز کے بعد کی دعا

بِسْمِ اللهِ الَّذِىْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ. اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ عَنِّى الْهَمَّ وَالْحُزْنَ

ترجمہ:میں نے اللہ کے نام کے ساتھ نماز ختم کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں (اور) جو رحمن و رحیم ہے۔ اے اللہ! تو مجھ سے فکر اور رنج کو دور کر دے۔

Translation: In the name of Allah, besides Whom there is no other god, the Most Gracious, the Most Merciful. O Allah, remove worry and grief from me.

Dua After Salam

سلام پھیرنے کے بعد کی دعا

اَللّٰهُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ

 ترجمہ:اے اللہ! تو سلامت رہنے والا ہے اور تجھ ہی سے سلامتی مل سکتی ہے، تو بابرکت ہے اے بزرگی اور عظمت والے۔


Translation: O Allah, You are Peace and from You is peace; blessed are You, O Owner of Majesty and Honor.

Dua After Witr

وتر کے بعد کی دعا

سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ

ترجمہ:پاکی بیان کرتا ہوں بادشاہ کی، یعنی اللہ کی جو بہت زیادہ پاک ہے۔

Translation: Glory be to the King, the Holy.

Dua After Fajr & Maghrib

فجر اور مغرب کے بعد کی دعا

اَللّٰهُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ

ترجمہ:اے اللہ! مجھے دوزخ سے محفوظ فرما دے۔

Translation: O Allah, protect me from the Fire (Hell).

Dua Leaving Home

گھر سے نکلنے کی دعا

بِسْمِ اللهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ

ترجمہ:میں اللہ ہی کا نام لے کر نکلا، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا۔ گناہوں سے بچنے اور عبادت کرنے کی طاقت اللہ ہی کی طرف سے ہے۔


Translation: In the name of Allah, I place my trust in Allah, and there is no might nor power except with Allah.

Dua Entering Home

گھر میں داخل ہونے کی دعا

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللهِ وَلَجْنَا وَعَلَى اللهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا

ترجمہ:اے اللہ! میں تجھ سے اچھا داخل ہونا اور اچھا نکلنا مانگتا ہوں۔ ہم اللہ کا نام لے کر داخل ہوئے اور ہم نے اللہ پر بھروسہ کیا۔

Translation: O Allah, I ask You for the best entrance and the best exit. In the name of Allah we enter, and upon Allah, our Lord, we rely.

Dua Entering Market

بازار میں داخل ہونے کی دعا

بِسْمِ اللهِ اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَ هٰذِهِ السُّوْقِ وَخَیْرَ مَا فِیْهَا وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّهَا وَ شَرِّ مَا فِیْهَا

ترجمہ:اے اللہ! میں تجھ سے اس بازار کی اور جو کچھ اس بازار میں ہے اس کی خیر طلب کرتا ہوں اور تیری پناہ چاہتا ہوں اس بازار کے شر سے اور جو کچھ اس میں ہے۔

Translation: In the name of Allah, O Allah, I ask You for the good of this market and the good of what is in it, and I seek refuge in You from its evil and the evil of what is in it.

Dua Before Eating

کھانا شروع کرنے کی دعا

بِسْمِ اللهِ وَعَلَى بَرَكَةِ اللهِ

ترجمہ:میں نے اللہ کے نام سے اور اللہ کی برکت پر کھانا شروع کیا۔


Translation: In the name of Allah and upon the blessings of Allah.

Dua if Bismillah is Forgotten

شروع میں بسم اللہ بھول جانے پر

بِسْمِ اللهِ اَوَّلَهٗ وَ اٰخِرَهٗ

ترجمہ:میں نے اسکے اول و آخر میں اللہ کا نام لیا۔

Translation: In the name of Allah at the beginning and at the end.

Dua After Eating

کھانا کھانے کے بعد کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ

ترجمہ:سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اور مسلمان بنایا۔

Translation: All praise is due to Allah who fed us and gave us drink and made us Muslims.

Dua After Drinking Milk

دودھ پینے کے بعد کی دعا

اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ

ترجمہ:اے اللہ تو اس میں ہمیں برکت دے اور یہ ہم کو اور زیادہ نصیب فرما۔


Translation: O Allah, bless us in it and grant us more of it.

Dua for Host

کسی کے ہاں دعوت کھانے کی دعا

اَللّٰهُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِیْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِیْ

ترجمہ:اے اللہ جس نے مجھے کھلایا تو اسے کھلا اور جس نے مجھے پلایا تو اسے پلا۔

Translation: O Allah, feed the one who has fed me, and give drink to the one who has given me drink.

Dua Leaving Host's Home

میزبان کے گھر سے چلتے وقت دعا

اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِيمَا رَزَقْتَهُمْ وَاغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ

ترجمہ:اے اللہ! ان کے رزق میں برکت دے اور ان کو بخش دے اور ان پر رحم فرما۔

Translation: O Allah, bless them in what You have provided for them, and forgive them and have mercy on them.

Dua for Iftar

روزہ افطار کرنے کی دعا

اَللّٰهُمَّ لَکَ صُمْتُ وَعَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ

ترجمہ:اے اللہ! میں نے تیرے ہی لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی دیئے ہوئے رزق سے روزہ کھولا۔


Translation: O Allah, I fasted for You and I broke my fast with Your provision.

Dua After Iftar

افطار کے بعد کی دعا

ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ وَثَبَتَ الْاَجْرُ اِنْ شَاءَ اللہُ

ترجمہ:پیاس چلی گئی اور رگیں تر ہو گئیں اور ان شاء اللہ تعالیٰ ثواب ثابت ہو چکا۔

Translation: The thirst is gone, the veins are moistened, and the reward is confirmed, if Allah wills.

Dua Iftar at Someone's Place

کسی کے ہاں افطار کرنے کی دعا

اَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُوْنَ وَاَكَلَ طَعَامَكُمُ الْاَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ

ترجمہ:تمہارے پاس روزہ دار افطار کریں اور نیک بندے تمہارا کھانا کھائیں اور فرشتے تم پر رحمت بھیجیں۔

Translation: May the fasting people break fast at your place, and may the pious eat your food, and may the angels pray for mercy upon you.

Dua Wearing Clothes

کپڑے پہننے کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ كَسَانِيْ هٰذَا وَرَزَقَنِيْهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِّنِّيْ وَلَا قُوَّةٍ

ترجمہ:سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا اور مجھے نصیب کیا، بغیر میری کوشش اور قوت کے۔


Translation: All Praise is for Allah who has clothed me with this garment and provided it for me, with no power or might from myself.

Dua Wearing New Clothes

نیا کپڑا پہننے کی دعا

اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَا كَسَوْتَنِيْهِ اَسْئَلُكَ خَيْرَهُ وَخَيْرَ مَا صُنِعَ لَهُ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّهِ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ

ترجمہ:اے اللہ! تیرے ہی لئے سب تعریف ہے جیسا کہ تو نے یہ کپڑا مجھے پہنایا، میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس چیز کی بھلائی مانگتا ہوں جس کیلئے یہ بنایا گیا ہے، اور میں اس کی برائی اور اس چیز کی برائی سے پناہ چاہتا ہوں جس کیلئے یہ بنایا گیا ہے۔

Translation: O Allah, for You is all praise as You have clothed me with it. I ask You for the good of it and the good for which it was made, and I seek refuge in You from the evil of it and the evil for which it was made.

Dua Looking in Mirror

آئینہ دیکھنے کی دعا

اَللّٰهُمَّ اَنْتَ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ

ترجمہ:اے اللہ! جیسے تو نے میری صورت اچھی بنائی ہے، میرے اخلاق بھی اچھے کر دے۔

Translation: O Allah, just as You have made my physical form beautiful, make my character beautiful too.

Dua for Groom

دولہا کے لیے مبارکباد کی دعا

بَارَکَ اللہُ لَکَ وَبَارَکَ عَلَیْکُمَا وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِیْ خَیْرٍ

ترجمہ:اللہ تجھے برکت دے اور تم دونوں پر برکت نازل کرے اور تم دونوں کا خوب نباہ کرے۔


Translation: May Allah bless you, and shower His blessings upon both of you, and unite you both in goodness.

Dua for Laylatul Qadr

شبِ قدر کی دعا

اَللّٰهُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ

ترجمہ:اے اللہ! تو معاف فرمانے والا ہے، معافی کو پسند فرماتا ہے، لہٰذا مجھے معاف فرما دے۔

Translation: O Allah, You are the One who pardons, and You love to pardon, so please pardon me.

Dua Sighting New Moon

نیا چاند دیکھنے کی دعا

اَللّٰهُمَّ اَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْيُمْنِ وَالْاِيْمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْاِسْلَامِ وَالتَّوْفِيْقِ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰى رَبِّيْ وَرَبُّكَ اللهُ

ترجمہ:اے اللہ! اسے تو ہمارے اوپر برکت اور ایمان اور سلامت اور اسلام کے ساتھ اور ان اعمال کے ساتھ جن سے تو راضی ہے اسے نکلا رکھ۔ اے چاند میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔

Translation: O Allah, bring it over us with blessings, faith, safety, and Islam, and with success in what You love and are pleased with. My Lord and your Lord is Allah.

Dua Seeing Someone Laugh

کسی کو ہنستا دیکھ کر دعا

اَضْحَكَ اللهُ سِنَّكَ

ترجمہ:اللہ تجھے ہنساتا رہے۔


Translation: May Allah keep you smiling/laughing.

Dua Visiting the Sick

مریض کی عیادت کی دعا

لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ

ترجمہ:کچھ ڈر نہیں ان شاء اللہ یہ بیماری گناہوں سے پاک کرنے والی ہے۔

Translation: Do not worry, if Allah wills, this will be a purification (from sins).

Dua for Traveling (Safar)

سفر کی دعا (سواری پر بیٹھنے کی)

سُبْحَانَ الَّذِيْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِيْنَ. وَاِنَّآ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ

ترجمہ:اللہ پاک ہے جس نے اس کو ہمارے قبضے میں دے دیا اور ہم (اس کی قدرت کے بغیر) اسے قبضے میں کرنے والے نہ تھے اور بلاشبہ ہم کو اپنے رب کی طرف ضرور جانا ہے۔

Translation: Glory to Him who has subjected this to us, and we could not have otherwise subdued it. And indeed we are to return to our Lord.

Dua When Stopping at a Place

کسی منزل پر اترنے کی دعا

اَعُوْذُ بِكَلِمٰتِ اللہِ التَّامّٰتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ

ترجمہ:اللہ کے پورے کلموں کے واسطے سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں اس کی مخلوق کے شر سے۔


Translation: I seek refuge in the perfect words of Allah from the evil of what He has created.

Dua Entering Graveyard

قبرستان میں داخل ہونے کی دعا

اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا اَهْلَ الْقُبُوْرِ يَغْفِرُ اللہُ لَنَا وَلَكُمْ اَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْاَثَرِ

ترجمہ:اے قبروں والو! تم پر سلام ہو ہم کو اور تم کو اللہ بخشے۔ تم ہم سے پہلے چلے گئے اور ہم بعد میں آنے والے ہیں۔

Translation: Peace be upon you, O inhabitants of the graves. May Allah forgive us and you. You have preceded us, and we are following on your trail.